وادی کشمیر اور جموں خطے میں منگل کو چوتھے دن بھی موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں۔
یہ خدمات حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی سمیت تین جنگجوؤں کے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھرپ میں مارے جانے کے بعد وادی کے اطراف
واکناف میں بھڑک اٹھنے والی پرتشدد احتجاجی لہر کے پیش نظر 8 اور 9 جولائی کی درمیانی رات جبکہ جموں میں 9 جولائی کی شام کو معطل کردی گئی تھیں۔
دوسری جانب شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس آج چوتھے دن بھی معطل رہی